یادداشت پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور سفال ہیلتھ ہوم کے ڈائریکٹر بشال شریستھا نے دستخط کیے
بہاول پور (پ ر):چینی طریقہ علاج کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور نیپالی تعلیمی اداروں میں باہمی تعاون و اشتراک کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
یونیورسٹی کالج آف کنونشنل میڈیسن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورنے نیپال کے تعلیمی اداروں سفال ہیلتھ ہوم پرائیوٹ لمیٹڈ اور آکیوپنکچر، موکسائی بیشن آکیو پریشر ایسو سی ایشن نیپال کے مابین آکیو پنکچر، موکسائی بیشن، آکیو پریشر، درد کے علاج اور متعلقہ شعبہ جات میں باہمی تعاون اور اشتراک کے لے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ یادداشت پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور سفال ہیلتھ ہوم کے ڈائریکٹر بشال شریستھا نے دستخط کیے۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اخترڈین فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، ڈاکٹر پیر عالم شیر خان، ڈاکٹر حافظ محمد آصف پرنسپل یونیورسٹی کالج آف کنونشنل میڈیسن اور سینئر اساتذہ کرام موجود تھے۔ معاہدے کی رو سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور نیپالی ادارے تدریس و تحقیق میں تعاون کریں گے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور آکیو پنکچر، موکسائی بیشن اور آکیو پریشر اور متعلقہ طبی شعبوں میں روابط کو فروغ دیا جائے گا۔ مشترکہ سیمینارزاور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں آکیو پنکچر ٹریننگ سنٹر قائم کیا جائے گا۔طبی آلات، ویڈیواور دیگر مواد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ تحقیق اور تدریس میں آسانی ہو۔تحقیقی نتائج اور دیگر معلومات کا باہمی تبادلہ کیا جائے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کالج آف کنونشنل میڈیسن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور طب مشرق، یونانی طب اور ہومیوپیتھک کے ساتھ ساتھ چینی طریقہء علاج کے فروغ پر بھی بڑے پیمانے پر کام کر رہا ہے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر تین برس قبل فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز قائم کی گئی۔ جس سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں طب مشرق اور دیگر شعبوں میں فروغ تعلیم اور استعداد کار میں اضافہ ہوا۔