Advertisements

موٹروے پولیس رحیم یار خان دھند کے باعث حادثات کی روک تھام کیلئے متحرک

Motorway Police Rahim Yar Khan Mobilized to Prevent Accidents Due to Fog
Advertisements

سفر سے قبل مکمل آرام کریں اور روانگی سے پہلے ہیلپ لائن 130 یا سوشل میڈیا کے ذریعے تازہ سفری معلومات حاصل کریں ایس پی رانا محمد اسماعیل

رحیم یار خان: موٹروے پولیس رحیم یار خان دھند کے باعث حادثات کی روک تھام کیلئے متحرک موٹروے پولیس رحیم یار خان نے شدید دھند کے دوران ممکنہ حادثات سے انسانی جانوں اور قیمتی املاک کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات شروع کر دیے ہیں

Advertisements

تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس سلطان علی چوہدری کے احکامات اور ڈی آئی جی سنٹرل سید فرید علی کی ہدایات پر سیکٹر کمانڈر ایس پی رحیم یار خان رانا محمد اسماعیل کی قیادت میں فیلڈ افسران ٹال پلازہ اور اہم مقامات پر روڈ یوزرز کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر رہے ہیں۔دھند کی شدت کے پیش نظر رات کے آخری پہر مسافر بردار گاڑیوں کو کانوائے کی صورت میں گزارا جا رہا ہے جبکہ گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالیوں پر ریفلیکٹنگ شیٹس لگوانے کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ایس پی رانا محمد اسماعیل نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوگ لائٹس کا استعمال کریں، مناسب فاصلہ رکھیں، سفر سے قبل مکمل آرام کریں اور روانگی سے پہلے ہیلپ لائن 130 یا سوشل میڈیا کے ذریعے تازہ سفری معلومات حاصل کریں۔موٹروے پولیس کے یہ اقدامات محفوظ اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے فروغ میں مؤثر ثابت ہو رہے ہیں اس موقع پر ڈی ایس پی غلام جعفر کاٹھیا میاں ممتاز احمد صفدر منیر خان لنگاہ محمد عثمان عمران ریاض چوہدری ایڈمن منیجر ابوبکر خان کورائی اللہ نواز خان نیازی غلام شبیر رانا ہارون عباس رئیس ایاز احمد دیگر موجود تھے۔۔۔