اوچشریف موٹر وے پولیس ان ایکشن آئی ٹی ایس کے قیمتی سامان چوری کی کوشش ناکام ملتان کے رہا ئشی دو ملزمان گرفتار
کاروائی کے دوران ملزمان وقاص اسلم اور حضور بخش کے قبضہ سے مسروقہ سولر پینل،برقی پینل،بریکر آئی ٹی ایس کا دیگر قیمتی سامان اور حفاظتی باڑ بر آمد کر لی گئی
اوچ شریف(خبر نگار ) اوچ شریف کے قریب موٹروے پولیس کی بڑی کارروائی، آئی ٹی ایس کا قیمتی سامان چوری ہونے سے بچا لیا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ایم-5 موٹروے پر انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم (آئی ٹی ایس) کے قیمتی سامان کی چوری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بروقت کارروائی میں دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت وقاص اسلم اور حضور بخش، ساکنان ملتان، کے نام سے ہوئی۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ سولر پینل، برقی کیبل، بریکر، آئی ٹی ایس کا دیگر قیمتی سامان اور حفاظتی باڑ بھی برآمد کر لی گئی۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے سابقہ چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ موٹروے پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گرفتار ملزمان، برآمد شدہ سامان اور استعمال ہونے والی گاڑی کو مزید کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا

