موٹر وے ایم 5 پولیس بیٹ 23 کی کارروائی ، منشیات اسمگلر یوسف سکنہ ملتان گرفتار ، گاڑی سے 1251 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) موٹر وے ایم 5 پولیس بیٹ 23 کی کارروائی ، بین الصوبائی منشیات اسمگلر گرفتار ، گاڑی سے 1251 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی بیٹ 23 رانا مسرور علی کی قیادت میں انسپکٹر توقیر ناصر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محسن اور ان کے ہمراہ پٹرولنگ ٹیم نے دوران گشت بذریعہ وائرلیس ایک سیاہ رنگ کی ھنڈا کار نمبری AXC-964 کی کال موصول ہوئی کہ کار ڈرائیور کار کو غفلت اور لاپرواہی سے چلا رہا ہے جسے مشکوک جان کر روکا گیا موٹروے وے پولیس کو آتا دیکھ کار سوار نے کار بھگا لی جسے 753 نارتھ کے قریب قابو کر لیا گیا۔
کار ڈرائیور نے کار چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کی جو کہ ناکام رہا کار کی تلاشی کے دوران کار سے ولایتی شراب کی 1251 بوتلیں برآمد کرلی گئی بعد از دریافت بین الصوبائی منشیات اسمگلر کا نام یوسف سکنہ ملتان معلوم ہوا جو شراب کی سپلائی ملتان کر رہا تھا۔جسے مزید قانونی کاروائی کے لیے ایس آئی محمد صدیق تھانہ نوشہرہ جدید کے حوالے کر دیا گیا۔