Advertisements

موٹروے پولیس اور ایل آر بی ٹی آئی ہسپتال کے اشتراک سے ڈرائیورز کے لیے مفت آئی اسکریننگ کیمپ کا انعقاد

Motorway Police and LRBT Hospital Organise Free Eye Screening Camp for Drivers
Advertisements

ڈرائیورز کی صحت کا خیال رکھنا محفوظ شاہراہوں اور حادثات کی روک تھام کے لیے ضروری ہے ایس پی رانا محمد اسماعیل

جن پور(نامہ نگار )موٹروے پولیس اور ایل آر بی ٹی آئی ہسپتال کے اشتراک سے ڈرائیورز کے لیے مفت آئی اسکریننگ کیمپ کا انعقاد بینائی، بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کے مفت ٹیسٹ کیے گئے، ضرورت مند ڈرائیورز کو ادویات اور طبی رہنمائی بھی فراہم کی گئی ڈرائیورز کی صحت کا خیال رکھنا محفوظ شاہراہوں اور حادثات کی روک تھام کے لیے ضروری ہے ایس پی رانا محمد اسماعیل

Advertisements

تفصیلات کے مطابق آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری اور ڈی آئی جی سنٹرل زون شاہد جاوید کی ہدایات پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر C-III رحیم یار خان کے زیر اہتمام ایل آر بی ٹی آئی ہسپتال کے تعاون سے قومی شاہراہ پر پبلک سروس وہیکلز (PSV) اور ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (HTV) کے ڈرائیورز کے لیے مفت آئی اسکریننگ کیمپ لگایا گیا کیمپ سیکٹر کمانڈر ایس پی رانا محمد اسماعیل کی نگرانی میں منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پی محمد حامد خان ڈی ایس پی خالد حسین شہزاد ہسپتال انتظامیہ اور موٹروے پولیس کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی کیمپ کے دوران ڈرائیورز کی بینائی کا تفصیلی معائنہ کرنے کے ساتھ بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ بھی مفت کیے گئے۔ ایل آر بی ٹی کے ماہر طبی عملے نے آنکھوں کے امراض سے متعلق آگاہی اور طبی مشورے فراہم کیے، جبکہ مزید علاج کے مستحق افراد کو مناسب رہنمائی اور ادویات بھی دی گئیں

اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایس پی رانا محمد اسماعیل نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے روایتی ٹریفک قوانین کے نفاذ کے ساتھ ساتھ فلاحی اور آگاہی سرگرمیوں کو بھی خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔ ڈرائیورز کی صحت اور بالخصوص بینائی کا درست ہونا انتہائی ضروری ہے کیونکہ دورانِ ڈرائیونگ معمولی سی غفلت یا نظر کی کمزوری بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ایسے مفت طبی کیمپوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد ڈرائیور برادری کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا انہیں اپنی صحت کے حوالے سے ذمہ داری کا احساس دلانا اور شاہراہوں پر حادثات کے امکانات کو کم کرنا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس مستقبل میں بھی عوامی فلاح و بہبود اور محفوظ سفر کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے گی کیمپ میں شریک ڈرائیورز اور دیگر شرکاء نے موٹروے پولیس اور ایل آر بی ٹی آئی ہسپتال کی مشترکہ کاوش کو سراہتے ہوئے اسے ڈرائیور برادری کی صحت اور محفوظ سفر کے لیے ایک قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔۔۔۔۔