گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار حادثہ میں جاں بحق
Advertisements
دائم والا کا رہائشی محمد اسحاق احمد پور شرقیہ سے بہاول پور جا رہا تھا کہ راستے میں حادثہ کا شکار ہو گیا
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ دائم والا کا رہائشی محمد اسحاق موٹر سائیکل پر سوار ہو کر احمد پور شرقیہ سے بہاول پور جا رہا تھا کہ راستے میں گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے حادثہ کا شکار ہو گیا۔ جس سے اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ ایک دن موت و زندگی کی کشمش میں رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
Advertisements

