احمدپورشرقیہ شہر میں موٹر سائیکل چھیننے کی دو وارداتیں

Advertisements
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق محلہ عباسیہ کے رہائشی عتیق الرحمٰن لودھی نے تھانہ سٹی کو بتا یا کہ میرا بھائی عبداللہ ٹیویشن پڑھ کر موٹر سائیکل ہنڈا 125 .AMB/2821مالیتی دو لاکھ پر ، واپس گھر آرہا تھا۔ کہ جونہی وہ غلہ منڈی کے بیر ون گیٹ پر پہنچا تو تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیااور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔ جبکہ اسی طرح ایک دوسری واردات میں ڈاکوؤں نے علیٰ الصبح چوہدری طاہر سے موٹر سائیکل ہنڈا 70مسلح ڈاکو چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ سٹی نے مقدمات کا اندراج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔