Advertisements

چنی گوٹھ کے رہائشی موٹر سائیکل سوار تین نوجوان تیز رفتار ٹریلر کے نیچے آ کر جاں بحق

motorcycle riders died in road accident in Chanigoth
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار)چنی گوٹھ کے رہائشی موٹر سائیکل سوار تین نوجوان تیز رفتار ٹریلر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئے ، تفصیل کے مطابق چنی گوٹھ سٹیشن کی بستی مہاجراں کے رہائشی نوجوان محمد معاذ ولد عبد الستار ، محمد عاصم ولد ولی محمد اور محمد عتیق ولد محمد وکیل موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اوچشریف کی جانب جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹریلر نے ان کو کچل ڈالا ، ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ریسکیو 1122 نے دو شدید زخمی نوجوانوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا جبکہ وہ دونوں بھی جاں بحق ہو گئے ، ٹریلر ڈرائیور ٹریلر سمیت جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی چنی گوٹھ میں کہرام مچ گیا اور علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی ۔