Contact Us

گلی قصائیاں مکہ مسجد احمدپورشرقیہ: تین مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل موبائیل فون اور نقدی چھین کر فرار

27 years old young Mazhar shot dead at Uch road due to old enemity

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) تین مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل  ،  موبائیل فون، اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق ملک جہانزیب اسلم سکنہ محلہ فتانی نے تھانہ سٹی کو بتا یا کہ میرے کزن محمد دلاور ،  عبداللہ اور باسط میر ا موٹرسائیکل ہنڈا 125نمبرمجھ سے مانگ کرکھانا کھانے ہوٹل پر گئے۔ واپسی پر گلی قصائیاں مکہ مسجد کے سامنے کولڈڈرنک لینے کے لئے رُکے تو تین نامعلوم مسلح ڈاکو آگئے اور گن پوائنٹ پر اُن سے موٹر سائیکل ، سام سنگ موبائیل فون، اور نقدی چھین فرا ر ہوگئے  ۔  پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں