Contact Us

موٹرسائیکل اور بس میں تصادم کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک، تیسرا شدید  زخمی

Accident-Image

احمدپورشرقیہ (  نامہ نگار   ) موٹرسائیکل اور بس میں تصادم کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ، تیسرا شدید  زخمی ہوگیا۔ تفصیل  کے مطابق ٹول پلازہ کے قریب موٹرسائیکل اور بس میں  تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار حمید سکنہ چنی گوٹھ ، محمدا ختر سکنہ چنی گوٹھ  ، مو قع پر جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ اُن کا تیسر اساتھی محمد قاسم خان شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم اور مقامی پولیس مو قع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے جاں بحق ہونےو الوں اور زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا ۔ پولیس نے بس کو تحویل میں لے کر کاروائی شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں