Advertisements

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر جلد کارروائی کا امکان

dost mazari
Advertisements

لاہور: ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کے خلاف جمع تحریک عدم اعتماد پر جلد کارروائی کا امکان ہے، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی نمبرز گیم پوری ہے، عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے لئے 168 ووٹ درکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا معاملہ، عدم اعتماد کے لئے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی نمبرز گیم پوری ہے، ڈپٹی سپیکر کے خلاف جمع تحریک عدم اعتماد پر جلد کارروائی کا امکان ہے، پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں کسی وقت بھی عدم اعتماد کی تحریک ایجنڈے پر رکھی جاسکتی ہے

Advertisements

اپوزیشن ذرائع کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے لئے 186 ووٹ درکار ہیں، وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے نمبرز 186 شو ہوچکے ہیں، خفیہ ووٹنگ میں ڈپٹی سپیکر کے خلاف مزید ووٹ بھی مل سکتے ہیں۔