Contact Us

صاحبزادہ محمد عثمان عباسی اور صاحبزادہ محمد عمرعباسی کی والدہ محترمہ کراچی میں انتقال کرگئیں

Usman Abbasi & his on Gazain Abbasi finally decide to contest for PP-251 and PP-249 seats respectively

کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں جو جان لیوا ثابت ہوا مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات بعد نماز مغرب صادق گڑھ پیلس میں ادا کی جائےگی

احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) سابق والی ریاست نواب سر صادق محمد خان پنجم عباسی مرحوم کی بہو، شہزادہ محمد داؤد خان عباسی کی بیوہ محترمہ، سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی  صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی اور صاحبزادہ محمد عمرخان عباسی کی والدہ محترمہ، سابق ایم پی اے صاحبزادہ گزین خان عباسی اور صاحبزادہ شازین خان عباسی کی دادی  محترمہ کا کراچی  میں انتقال ہو گیا وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں جو جان لیوا ثابت ہوا-   صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی  کی والدہ محترمہ کی  نماز جنازہ آج بروز جمعرات  بعد نماز مغرب صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب میں ادا کی جائے گی – بعد ازاں مرحومہ کے جسد خاکی کو ڈیراور کے شاہی قبرستان میں ان کے شوہر شہزادہ محمد    داؤد عباسی مرحوم کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا

ادارہ نوائے احمدپورشرقیہ نے شہزادہ محمد داود خان عباسی کی بیوہ محترمہ کے انتقال پر میاں محمد عثمان عباسی, میاں محمد عمر عباسی , صاحبزادہ گزین  عباسی  اور صاحبزادہ شازین عباسی   سے تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور تمام پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے  

مزید پڑھیں