Contact Us

مبارک پور بستی کھروالہ میں گیس چولہے کا بٹن آن رہ جانے سے زور دار دھماکہ مکان کی چھت گرگئی ماں اور 4 کم سن بچے زخمی

Mother and her four kids injured due to the collapse of the roof her house in Basti Kharwala, Mubarakpur

مبارک پور (نامہ نگار) مبارک پور بستی کھروالہ میں گیس چولہے کا بٹن آن رہ جانے کے باعث کمرہ میں گیس بھر گئی۔  صبح جب خاتون نے دیا سلائی جلائی تو زور دار دھماکہ سے مکان کی چھت گرگئی ،  ماں اور 4 کم سن بچے آگ سے جھلسنے اور ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے ، جنہیں وکٹوریہ اسپتال بہاول پور منتقل کردیا گیا ہے  . تفصیل کے مطابق مبارک پور بستی کھروالہ کے رہائشی محمد اسلم کھروالہ کی اہلیہ نے رات کو  گیس کے چولہے پر کھانا بنایا  اور غلطی سے بٹن کھلا رہ گیا جس سے گیس کمرے میں بھر گئی صبح اٹھ کر محمد اسلم کی اہلیہ اپنے بچوں کو ناشتہ بنانے کے غرض سے کچن میں گئی اور آگ جلانے کے لیے ماچس جلائی جس سے زور دار دھماکہ ہوا اور کمرے کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے چار بچے اور ایک خاتون جلسنے اور ملبے تلے دبنے سے زخمی ہو گئے دھماکہ کی آواز سن کر ہمسائے اور دیگر عزیز اقارب فوری پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو نکالنا شروع کر دیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو نکال  دیہی مرکز صحت مبارک پور لائے جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کر کے بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا ہے

مزید پڑھیں