Advertisements

اسرائیلی فوج کا غزہ میں مسجد پر حملہ، 50 نمازی شہید، متعدد زخمی

Israel attacks mosque,50 killed in Ghaza
Advertisements

 غزہ: اسرائیلی فضائیہ کی غزہ میں مسجد پر بمباری سے 50 نمازی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے وسطی علاقے سبرا میں نمازیوں سے بھری مسجد کونشانہ بنایا۔ اسرائیلی بمباری سے درجنوں نمازی زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

Advertisements

دوسری جانب صیہونی فوج نے اردن کے فیلڈ اسپتال کو بھی نہیں چھوڑا۔ بمباری سے فیلڈ اسپتال کے 7 ارکان زخمی ہوگئے۔غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو 40 روز گزر چکے ہیں اور ان حملوں میں اب تک ساڑھے 11 ہزار فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔