Advertisements

طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں حلقہ میں تقریباً ایک ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبہ جات پر کام جاری ہے حسن عسکری شیخ

Hassan Askari Sheikh
Advertisements

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تقریباً 15 کروڑ روپے کے فنڈز سے بجلی کی نئی بستیوں میں تنصیب کا کام شروع کیا جا رہا ہے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری

چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں حلقہ میں تقریباً ایک ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبہ جات پر کام جاری ہے ، مزید فنڈز جاری ہونے کی بھی توقع ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شیخ فارمز پر سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تقریباً 15 کروڑ روپے کے فنڈز سے بجلی کی نئی بستیوں میں تنصیب کا کام شروع کیا جا رہا ہے ،

Advertisements

ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے کہا کہ چنی گوٹھ میں گرلز ڈگری کالج ، سٹیڈیم سمیت دیگر کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر دئیے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تقریباً 25 کلومیٹر لمبی میٹل روڈز کی تعمیر آخری مراحل میں ہے ، انہوں نے کہا کہ این 4 سے نہر عباسیہ بیلدراں سراج پور روڈ پانچ کلومیٹر کی تعمیر رواں ماہ میں شروع ہو جائے گی ، انہوں نے کہا کہ حلقہ کے دیگر علاقوں بشمول چولستان میں بھی ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں ، انہوں نے کہا کہ حلقہ میں شامل ہونے والی چار یونین کونسلوں میں آج تک ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہر طرف مسائل ہی مسائل ہیں جن کو حل کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ، اب عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے نہیں صرف ترقیاتی کام ہوں گے اور عوام کے تمام مسائل حل ہوں گے ۔