Contact Us

پیٹرول فی لیٹر قیمت میں 13 روپے سے زائد اضافہ

Petrol price to remain stable for next fortnight

 اسلام آباد: نگراں حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندہ روز کیلیے  پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 55 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 272 روپے 89 پیسے ہوجائے گی۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے کا اضافہ کیا، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 278 روپے 96 پیسے پر پہنچ جائے گ

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری کی رات بارہ بجے سے 15 فروری تک ہوگا

مزید پڑھیں