Advertisements

آدھے سے زیادہ بیوروکریٹس پرتگال میں پراپرٹی لے چکے، وزیر دفاع

Defence Minister Khawaja Asif
Advertisements

بیورو کریٹس پرتگال میں پراپرٹی لینے کے بعد شہریت کی تیاری کررہے ہیں، یہ وطن عزیز کو پلید کررہے ہیں، ایکس پر پیغام

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آدھے سے زیادہ بیورو کریٹ پرتگال میں پراپرٹی لینے کے بعد اب شہریت لینے کی تیاری کررہے ہیں۔

Advertisements

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ بیورو کریسی میں شامل آدھے سے زیادہ لوگوں نے پرتگال میں نہ صرف پراپرٹی بنالی بلکہ اب وہ شہریت بھی لے رہے ہیں اور یہ کوئی عام نہیں بلکہ نامی گرامی بیورو کریٹس ہیں۔

انہوں نے بیورو کریٹس کو مگرمچھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ‏مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہیں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ چار ارب بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا ہے اور آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سیاستدان تو ان کا بچا کچا کھاتے اور چولیں مارتے ہیں، اُن کیلیے نہ پلاٹ نہ غیر ملکی شہریت کیونکہ سیاست دانوں کو الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔ وزیر دفاع نے مزید لکھا کہ پاک سر زمین کو یہ بیوروکریسی  پلید کر رہی ہے۔