Contact Us

فاروق حمید شیخ کی کوششوں سے بنیادی مرکز صحت راجڑ ہوکی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے سات کروڑ 48لاکھ سے زائد گرانٹ منظور

Farooq Hameed Sheikh new

گورنر پنجاب نے محکمہ صحت کی ترقیاتی کمیٹی کی سفارش پر عمارت کی تعمیر کے لیے مطلوبہ فنڈز کی انتظامی منظوری دے دی

راجڑ ہو چنی گوٹھ کے باشندگان کا بنیادی صحت مرکز کی نئی عمارت کی تعمیر کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کرانے پر فاروق حمید شیخ سے اظہار تشکر

چنی گوٹھ (پ ر) گورنر پنجاب نے 14فروری 2022 کو محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کی ترقیاتی سب کمیٹی ڈی ڈی ایس سی کی سفارشات کی روشنی میں بنیادی مرکز صحت راجڑ ہو چنی گوٹھ کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے سات کروڑ 48لاکھ 86ہزار روپے کے فنڈز کے اجراء کی انتظامی منظوری دے دی ہے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب عمران سکندر بلوچ نے اس سلسلے میں بنیادی مرکز صحت راجڑ ہو کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے حکم نامہ جاری کر دیا ہے خیال رہے کہ بنیادی مرکز صحت راجڑ ہو چنی گوٹھ کی عمار ت بوسیدہ ہونے کے باعث اسے بستی جمن شاہ میں منتقل کر دیا گیا تھا جسکی بناء پر یونین کونسل راجڑ ہو کے باشندگان ایک عرصہ سے بنیادی طبی سہولیات سے محروم چلے آرہے تھے سابق سیکرٹری پنجاب فاروق حمید شیخ نے بنیادی صحت مرکز راجڑہو کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے شبانہ روز کوشش کیں اور صوبائی حکومت پنجاب سے مطلوبہ فنڈز منظور کروائے راجڑ ہو کے باشندگان نے سابق سیکرٹری پنجاب فاروق حمید شیخ سے اظہار تشکر کیا ہے جنہوں نے اُنکے دیرینہ مطالبہ کو منظور کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں