Advertisements

نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ بہاولپور کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ پرائمری اسکول چک 29 بی سی، بستی فیض اباد میں فری میڈیکل کیمپ

A view of Free Medical Camp organised by National Commission fpr Human Development
بہاولپور : ڈاکٹر شیزہ ندیم نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ کے فری میڈیکل کیمپ میں خواتین مریضوں کا طبّی معائنہ کر رہی ہیں
Advertisements

ماہر ڈاکٹر سرفراز احمد، ڈاکٹر شیزہ ندیم اور الٹراساؤنڈ سپیشلسٹ محترمہ مریم اور پیرا میڈک سٹاف نے 250 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا

این سی ایچ ڈی بہاولپور کے ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عبدالغفار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید نجم الحسن نے میڈیکل کیمپ کا وزٹ کیا اور بہترین خدمات سرانجام دینے پر پر مہمانان گرامی میڈیکل اسٹاف تمام فیلڈ افسران اور خصوصاً سابقہ فوکل پرسن و فیلڈ آفسر گل شیر کی رضاکارانہ شرکت اور خدمت پر اظہار تشکر کیا

Advertisements

بہاولپور (پ ر)  نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ بہاولپور، منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگز، حکومت پاکستان کے زیر انتظام   چک نمبر 29 بی سی، بستی فیض اباد بمقام گورنمنٹ پرائمری سکول، میں  فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹر سرفراز احمد، ڈاکٹر شیزہ ندیم اور الٹراساؤنڈ سپیشلسٹ محترمہ مریم صاحبہ اور پیرا میڈک سٹاف نے اپنی خدمات سرانجام دیں جس میں 250 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔  اس میڈیکل کیمپ کا اہتمام رضاکاریت کے فوکل پرسن طارق سہیل فیلڈ افیسر  اور دیگر فیلڈ افسران عبید اللہ مقصود،  لئیق الرحمان، محمد قدیر اور محمد نعمان نے کیا۔   این سی ایچ ڈی  بہاولپور کے ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عبدالغفار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید نجم الحسن نے بھی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور بہترین میڈیکل کیمپ کا اہتمام کرنے پر مہمانان گرامی میڈیکل اسٹاف تمام فیلڈ افسران اور خصوصاً سابقہ فوکل پرسن  و فیلڈ آفسر گل شیر کی رضاکارانہ شرکت اور خدمت پر ان کا شکریہ ادا کیا 

بہاولپور: نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عبدالغفار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید نجم الحسن فری میڈیکل کیمپ کے وزٹ کے دوران مریضوں کو دی جانے والی ادویات کا معائنہ کر رہے ہیں