Advertisements

طارق بشیر چیمہ کی معاونت سے ڈیڑھ سو سے زائد نئی بستیوں میں بجلی کی فراہمی کا کام تیزی سے جاری ہے حسن عسکری شیخ

Hassan Askari Sheikh & Tariq Bashir Cheema
Advertisements

ایک اور بہت بڑا گروپ بہت جلد ہمارے گروپ میں شمولیت اختیار کرنے جا رہا ہےصوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب اور حلقہ پی پی-248 ایم پی اے


چنی گوٹھ (نامہ نگار)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب اور حلقہ پی پی-248 کے ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت اور علاقے کی ترقی کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،

Advertisements

انہوں نے بتایا کہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت، اسکولوں اور اسپتالوں کی سہولیات میں بہتری، اور پانی و نکاسی کے منصوبے جاری ہیں تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔حسن عسکری شیخ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی مکمل معاونت سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے وقت پر مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ترقیاتی کاموں میں تعاون کریں اور حکومت کی کوششوں کو سپورٹ کریں تاکہ علاقے میں معیار زندگی بلند کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی معاونت سے ڈیڑھ سو سے زائد نئی بستیوں میں بجلی کی فراہمی کا کام تیزی سے جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ترقیاتی منصوبوں سے متاثر ہوکر باشعور لوگ جوک در جوک ہمارے گروپ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ ایک اور بہت بڑا گروپ بہت جلد ہمارے گروپ میں شمولیت اختیار کرنے جا رہا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں اضافہ کیا جائے گا اور ہر طبقے کی ضروریات کو ترجیح دی جائے گی۔