اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بلاول خوش نہیں سندھ کو مزید پیسے دئیے جائیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

Murad Ali Shah

  کراچی: سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کے لیے وفاق سندھ کو مزید رقم فراہم کرے۔

سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق نے ہمارے کچھ مطالبات منظور کیے ہیں اور سیلاب زدہ علاقوں کے لیے بجٹ میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی حکومت اب بھی خوش نہیں ہے۔ ہم چاہتے تھے کہ 3 سال تک زیادتی ہوئی ہے زیادہ پیسے اور منصوبے سندھ کے لیے رکھے جائیں۔   وفاقی حکومت سے احتجاج کے بعد سندھ کو مزید 30 ارب روپے ملیں گے۔

Bilawal Bhutto

انہوں نے کہا کہ وفاق نے25ارب روپے بجٹ میں رکھنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ  سیلاب کےدوران تباہ حال اسکولز کے لیے2 ارب روپے دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

سندھ اسمبلی نے مالی سال 24 -2023  کے بجٹ کی منظوری دے دی جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی ہوگیا۔

مزید پڑھیں