Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی کا احمدپورشرقیہ میں ماہانہ ریونیو عوامی خدمت سروس کا انعقاد

Monthly Revenue Public Service
Advertisements

 احمدپورشرقیہ :یکم/جون  ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے لئے احمدپورشرقیہ  میں  ماہانہ ریونیو عوامی خدمت سروس کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی نے لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ریونیو افسران و ریونیو سٹاف موجود تھا۔ -ریونیو عوامی خدمت سروس میں لوگوں کی ریونیو سے متعلق درخواستیں بھی وصول کی گئیں اور ان کے حل کے لیے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ندیم احمد ہاشمی نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے اس اہم اقدام کا مقصد لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل و شکایات کو ایک ہی چھت تلے حل کرنا ہے اوراس اقدام سے لوگوں کو ریونیو سے متعلق مسائل کے حل میں خاطر خواہ ریلیف حاصل ہورہا ہے۔ ریونیو عوامی خدمت سروس میں فرد کا اجرا، درستگی ریکارڈ،انتقال، رجسٹری، ڈومیسائل اور ریونیو سے متعلقہ دیگر امور کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے۔