Contact Us

ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن ساجد حسن چوہدری کے دفتر سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ

SP sajid Hassan

بہاول پور:3/ نومبر( )ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن ساجد حسن چوہدری کے دفتر سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق  پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن نے ماہ اکتوبر 2022ء میں شاہراہوں پرجرائم پیشہ افراد کے خلاف 205مقدمات درج کئے جن میں سے 27مقدمات منشیات اور اسلحہ کے درج کئے گئے۔رپورٹ کے مطابق پی ایچ پی بہاول پور ریجن نے ماہ اکتوبر کے دوران مختلف کاروائیوں میں 4ناجائز پسٹل، 2ناجائز گنز، 471لیٹر شراب، 95گرام چرس، 38گرام آئس، 41کلوگرام بھنگ، 4چوری شدہ موٹر سائیکل، 50کلوگرام گندم اور 2موبائل فون برآمد کئے۔نیز 31اشتہاری ملزمان، 20عدالتی مفروران اور 210افراد کو دیگر مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن نے ماہ اکتوبر کے دوران مختلف شاہراہوں پر 159افراد کو امداد فراہم کی، 4گمشدہ بچوں کو بازیاب کروایا، 35زخمی افراد کو شاہراہوں پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور 30ناجائز تجاوزات کو شاہراہوں سے ہٹوایا۔ ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن ساجدحسن چوہدری نے تمام پٹرولنگ پوسٹوں کے انچارجز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنے بیٹ ایریاز میں موثر گشت کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی زیادہ سے زیادہ کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شاہراہوں کو محفوظ بنا کر مسافروں کے لئے آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔

مزید پڑھیں