Advertisements

مخدوم سید احمد محمود کی میزبانی میں شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کی تقریب

Benazir Bhutto 72th Birthday ceremony in Makhdoom House Lahore
بہاول پور:مخدوم ہاوس لاہور میں مخدوم سید احمد محمود، مخدوم سید عثمان محمود،شازیہ عابد ایم پی اے،عبدالقادر شاہین،ملک شاہ محمد چنڑ اور دیگر پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ دختر مشرق بینظیر بھٹو شہید کی 72 ویں سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں
Advertisements

 بہاول پور: پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی میزبانی میں شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ ایک پُروقار تقریب  مخدوم ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی اس موقع پر شہید قائد کی عظیم قومی خدمات، جمہوری جدوجہد اور عوامی وابستگی کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور سالگرہ کا کیک کاٹ کر ان کی یاد کو تازہ کیا گیا۔

تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی و علاقائی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ جن میں سابق ایم پی اے مخدوم سید عثمان محمود،عبدالقادر شاہین چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب، محترمہ شازیہ عابد ایم پی اے،ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی بہاولپور ملک شاہ محمد چنڑ ،ضلعی صدر پی پی پی خانیوال میر واثق سرجیس، سبطین سرور، علی خان ڈاہا، شاہ زیب خان ڈاہا، سید عطاء حیدر گیلانی، منگل خان، ، میاں فیصل منصور ڈویژنل نائب صدر بہاولپور، رانا محمد شکیل اور دیگر پارٹی کارکنان و عہدیداران شامل تھے۔

Advertisements

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم سید احمد محمود نے کہا آج ہم صرف ایک سالگرہ نہیں منا رہے بلکہ اس عظیم رہنما کو یاد کر رہے ہیں جس نے آمریت کے اندھیروں میں جمہوریت کے چراغ جلائے، جس نے ظلم و جبر کے خلاف اپنی آواز بلند کی، اور جو اپنی جان کی قربانی دے کر بھی عوامی حقوق کی حفاظت کی علامت بن گئی۔ محترمہ بینظیر بھٹو صرف ایک سیاسی رہنما نہیں بلکہ ایک نظریہ تھیں، جو آج بھی ہمیں روشنی فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کے حقوق، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بن کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔ ان کی بصیرت، جرات اور عوامی وابستگی پاکستان پیپلزپارٹی کی روح ہے، جس پر ہم فخر کرتے ہیں۔مخدوم احمد محمود نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم بی بی شہید کے مشن اور نظریات کو مشعلِ راہ بنا کر جمہوریت، انصاف، برابری اور خوشحالی پر مبنی پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سوچ صرف ماضی کا حصہ نہیں بلکہ ہمارے مستقبل کی سمت بھی متعین کرتی ہے۔تقریب کا اختتام دعائے خیر اور اس عزم کے ساتھ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی شہید بی بی کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے عوام کی خدمت اور جمہوری استحکام کے مشن کو جاری رکھے گی۔