Advertisements

مفت آٹا پیکیج کی مانیٹرنگ، محسن نقوی بہاولپور پہنچ گئے

Mohsin Naqvi reached Bahawalpur for Monitoring the free flour package
Advertisements

لاہور30مارچ:……نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے وزیراعظم پاکستان اور پنجاب حکومت کے تاریخ ساز مفت آٹا پیکیج کی مانیٹرنگ کے لئے مسلسل دورے جاری ہیں۔محسن نقوی نے آج بہاولپورمیں فری آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر زکے دورے کئے۔محسن نقوی نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی اور گورنمنٹ عباسیہ ہائی سکول میں قائم سنٹرز کا معائنہ کیا۔محسن نقوی نے مرد و خواتین سے سنٹرز پر انتظامات اور آٹے کی فراہمی کے بارے میں پوچھا۔ محسن نقوی نے قطاروں میں کھڑے مرد و خواتین سے گفتگو کی اور ان کے مسائل سنے۔محسن نقوی نے شکایات کے فوری ازالے کیلئے موقع پر ہی احکامات دیئے۔محسن نقوی نے شہریوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے اہل افراد میں آٹے کے تھیلوں کی تقسیم کا جائزہ لیا۔محسن نقوی نے بعض مرد وخواتین کی اہلیت کے حوالے سے خود شناختی کارڈز کی تصدیق کرائی۔محسن نقوی نے تصدیق کے بعد شہریوں کو آٹا جلد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے کہاکہ شہریوں کو سنٹرز پر بلاوجہ انتظار نہ کرایا جائے۔بزرگ شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر آٹا دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ بہاولپور میں سنٹرز پر اچھے انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔مرد اور خواتین قطاروں میں اپنی باری پر آٹے کا تھیلا لے رہے ہیں۔ تصدیق کے حوالے سے ایشوز کو نادرا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مل کر حل کر رہے ہیں۔وفاقی و پنجاب حکومت کے اس تاریخی پیکیج سے عوام کو حقیقی ریلیف مل رہا ہے اورمسلسل مانیٹرنگ سے صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے۔کمشنر بہاولپور ڈویژن، آر پی او بہاولپور، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Mohsin Naqvi reached Bahawalpur for Monitoring the free flour package
Mohsin Naqvi reached Bahawalpur for Monitoring the free flour package