Advertisements

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا پنجاب بھر کے تھیٹرز فوری طور پر کھولنے کا حکم

mohsin raza naqvi
Advertisements

لاہور13ستمبر-:……نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب بھر کے تھیٹرز فوری طور پر کھولنے کا حکم دے دیاہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اہم اجلاس منعقدہوا، جس میں وزیراعلیٰ نے تھیٹرز کو فی الفور کھولنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں 150برس پرانے ڈرامہ ایکٹ 1876میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت عامرمیر نے وزیر اعلی محسن نقوی کو بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چیک اینڈ بیلنس کوبرقرار رکھتے ہوئے تھیٹرز کو کھولنے کی اجازت دی او رہدایت کی کہ آرٹ اور کلچر کے فروغ پر فوکس کیا جائے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت، کمشنر لاہورڈویژن، ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجلاس میں شرکت کی۔