Contact Us

محسن نقوی نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں 32 پولیس شہداء کی فیملیز میں پلاٹ کے الاٹمنٹ لیٹر دیئے

Mohsin Naqvi gave plots allotment letters to police martyrs families

پاک فوج اور پولیس کے شہداء ہمارے ہیرو ہیں،زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور12ستمبر: نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں پولیس شہداء کی فیملیز سے ملاقات کی- 32 پولیس شہداء کی فیملیز میں پلاٹ کے الاٹمنٹ لیٹر دیئے اور شہداء کی فیملیز سے پلاٹ کی ملکیتی اور ٹرانسفر فیس وصول نہ کرنے کا اعلان کیا- وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ پاک فوج اور پولیس کے شہداء ہمارے ہیرو ہیں -سرحدوں اور ہمارے گھروں کی حفاظت کرنے والے شہداء ہمارے دلوں میں رہتے ہیں -زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں -انہوں نے کہا کہ صوبہ میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے پولیس کی خدمات قابل تعریف ہیں – پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی بیخ کنی کے لئے بڑی دلیری کا مظاہرہ کیا- محسن نقوی نے شہداء کی فیملیز کو دلاسہ دیا -آئی جی پولیس نے پنجاب پولیس کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے اقدامات پر وزیر اعلی کو خراج تحسین پیش کیا-صوبائی وزیر اوقاف اظفر عل ناصر، آئی جی پولیس پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، کمشنر ملتان، آر پی او ملتان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے -ملتان کے کمشنر، آرپی او، سی پی او، ڈی سی اور ڈی جی ایم ڈی اے بھی تقریب میں موجودتھے-

Mohsin Naqvi gave plots allotment letters to police martyrs families

مزید پڑھیں