لاہور: حکومت، اپوزیشن اور پارلیمانی پارٹی کی جانب سے ناکامی کے بعد الیکشن کمیشن نے محسن رضا نقوی کو پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ مقرر کر دیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ممبران، سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کے دیگر حکام شریک ہوئے، اجلاس ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں نامزدگیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
الیکشن کمیشن کے اجلاس میں مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے صحافی محسن رضا نقوی کے نام پر اتفاق کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر پنجاب کو نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی سے حلف لینے کیلئے خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔