Contact Us

پرویزالٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کاتفصیلی جائزہ لیاگیا

Model Town case

لاہوریکم اکتوبر:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، صوبائی وزیرپارلیمانی امور راجہ بشارت اور پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے خصوصی طور پرشرکت کی۔اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے اورسانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو ہر صورت میں انصاف مہیا کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوم خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کی ذمہ داری پوری کرکے اللہ تعالیٰ اور عوام کے سامنے سرخروہوں گے۔متاثرین سانحہ ماڈل ٹاؤن کی معاونت کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے اورعدالتی احکامات کی روشنی میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعدہم سب سے پہلے وہاں پہنچے اور ان کی دادرسی کی۔ اجلاس میں صوبائی مشیر عامر سعید راں،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ محمد خان بھٹی،صوبائی سیکرٹری قانون، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی او ردیگر نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں