Advertisements

بنیادی صحت مرکز راجڑ ہو کا ماڈل ہسپتال عنقریب تعمیر مکمل ہو جائے گی فاروق حمید شیخ

Farooq Hameed Sheikh
فاروق حمید شیخ
Advertisements

کسی ضلع ناظم تحصیل ناظم ایم این اے اور ایم پی اے کو عوام کی مشکلات دور کرنے کا خیال نہیں آیا

چنی گوٹھ تا چوک بھٹہ
کے ایل پی روڈ اور چنی گوٹھ تاکوٹ خلیفہ شکستہ سڑکوں کی تعمیر کا مرحلہ مکمل ہو گیا

Advertisements

اللہ تعالی کی عطا کردہ توفیق سے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے اور ان کی مشکلات دور کرنے کا موقع نصیب ہوا اخباری بیان

چنی گوٹھ ( پ ر )پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 250 کے امیدوار اور خدمت عوام کمیٹی کے سرپرست اعلی فاروق حمید شیخ سابق سیکرٹری حکومت پنجاب نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ

بی۔ ایچ۔ یو راجڑہو ایک ماڈل 24/7 ہسپتال مکمل ہونے والا ہے۔ بہت جلد مریضوں کے لیے کھل جائے گا۔
چنی گوٹھ ہسپتال سے اوچ شریف ہسپتال تک 20 کلو میٹر اور 20 سالوں سے پورے علاقے میں کوئی ہسپتال نہیں تھا۔ چنی گوٹھ سے چوک بھٹہ(ختم نبوت چوک) کے۔ایل۔پی روڈ تک اور چنی گوٹھ سے کوٹ خلیفہ تک سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں۔ عوام شدید تکلیف اور مشکلات میں زندگی گزار رہی تھی۔ مریض راستے میں اللہ کو پیارے ہوجاتے تھے۔ کسی ایم۔این۔اے یا ایم۔پی۔ اے ، تحصیل ناظم اور ضلع ناظم کو بھی عوام کی مشکلات دور کرنے کا خیال نہیں آیا۔ الحمدللہ ! اللہ تعالی کی عطا کردہ توفیق سے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے اور ان کی مشکلات دور کرنے کا موقع نصیب ہوا۔ ہسپتال بھی بن گیا اور سڑکیں بھی مکمل ہوگئیں۔

Model Hospital of Primary Health Center Rajarho
چنی گوٹھ بنیادی صحت مرکز راجڑ ہو کے جدید ماڈل ہسپتال کی زیر تعمیر عمارت کا خوبصورت منظر