Contact Us

بہاولپور میں ماڈل کیٹل مارکیٹ بنائی جائے گی ; کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ

Model Cattle Market will be established in Bahawalpur,says commissioner Nadar Chattha

چولستان کے لائیو سٹاک کو جدید خطوط پر استوار کر کے گوشت ا ور دودھ کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا۔


بہاول پور:27/ مارچ : کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ بہاولپور میں ماڈل کیٹل مارکیٹ بنائی جائے گی اور چولستان کے لائیو سٹاک کو جدید خطوط پر استوار کر کے گوشت ا ور دودھ کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک بہاول پور کی جانب سے لائیو سٹاک انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال بارے بریفنگ کے دوران کہی۔کمشنر بہاول پور نے کہا کہ نئے رجحانات متعارف کر کے مال مویشی کی پیداواری صلاحیت کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ بریفنگ میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو حق نواز چوہان،ڈائریکٹر لائیو سٹاک بہاول پور ڈویژن سید محمد سبطین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد زبیرشریک ہوئے۔بریفنگ میں یزمان شہر،حاصل پور،خیرپور ٹامیوالی، چک مدرسہ، ہارون آباد، شہبازوالا، بہاول نگر، چشتیاں اورلیاقت پور میں مویشی منڈیوں کے قیام کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
.

مزید پڑھیں