ایم این اے کنول شوذب سینٹرل آرگنائزیشن وومن ونگ تحریک انصاف کی صدر نامزد
Advertisements
احمدپورشرقیہ کا اعزا ز کنول شوذب کو تحریک انصاف شعبہ خواتین کا صدر نامزد کردیاگیا ۔ تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے احمدپورشرقیہ سے تعلق رکھنے والی ایم این اے کنول شوذب کو سینٹرل آرگنائزیشن وومن ونگ کی صدر نامزد کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔ یاد رہے کہ ان کا تعلق احمدپورشرقیہ ہے اور وہ مخصوص سیٹ پر تحریک انصاف کی ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئی تھیں ۔ تحصیل صدر تحریک انصاف حافظ مظفرکریم ایڈووکیٹ ، ساجد سراج جلوانہ ، عبدالباسط شکرانی ، جا وید خان نے اُنہیں صدر بننے پر مبارک باددی ہے