احمد پور شرقیہ امید وار ایم این اے پرنس بہاول خان عباسی گروپ کے اراکین کی سابق چیئرمین ڈاکٹر فیاض محمود اعوان کی رہائش گاہ پر میٹنگ

MNA candidate Prince Bahawal Khan Abbasi group meeting at the residence of Dr Fayyaz Mehmood Awan
احمد پور شرقیہ امید وار ایم این اے پرنس بہاول خان عباسی گروپ کے اراکین کی سابق چیئرمین ڈاکٹر فیاض محمود اعوان کی رہائش گاہ پر میٹنگ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو

احمد پور شرقیہ()امید وار ایم این اے پرنس بہاول خان عباسی گروپ کے اراکین کی سابق چیئرمین ڈاکٹر فیاض محمود اعوان کی رہائش گاہ پر میٹنگ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو تفصیل کے مطابق امید وار ایم این اے پرنس بہاول خان عباسی گروپ کے اراکین کی سابق چیئرمین ڈاکٹر فیاض محمود اعوان کی رہائش گاہ پر میٹنگ اس موقع پر سابق چیئرمین مہر جمیل احمد ، سابق چیئرمین سردار فیض خان خاکوانی ، سابق جج یحئیی خان کلاچی ، مہر سعید احمد سعیدی ، سابق کونسلر مرتضیٰ احمد قریشی سابق کونسلر مجتبیٰ احمد قریشی سابق کونسلر سہیل خان خاکوانی سید شکیل بخاری ، لعلو سرکار ، نعیم خان اکاخیل ، ارشاد اعوان ، طارق اعوان ، سردار سیف اللّه نتکانی اور دیگر دوستوں نے شرکت کی اور آنے والے الیکشن کے حوالے سے تمام دوستوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اور تمام دوستوں نے پرنس بہاول خان عباسی کو آنے والے الیکشن میں کامیاب کرانے کیلئے بہتر حکمت عملی بنا لی اس موقع پر ڈاکٹر فیاض محمود اعوان نے کہا کہ پرنس بہاول خان عباسی کا مقصد علاقہ سے محرومیوں کو ختم کرنا ہے ہم الیکشن میں صرف عوام کی خدمت اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے آیئں ہیں انشاء اللّه الیکشن میں ہم اپنے لیڈر کو کامیاب کرا کر احمد پور شرقیہ میں تاریخی کام کرائیں گے تاکہ ہمارے شہر احمد پور شرقیہ کی 40 سالہ محرومیوں کو ختم کیا جا سکے اور جلد ہم ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپیئن کرے گے عوام پرنس بہاول خان عباسی کے ساتھ ہے الیکشن میں کامیاب ہو کر شہر کی بہتری کیلئے کام کرے گے

مزید پڑھیں