Advertisements

وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ سے پہلے لیگی اراکین نے وفاقی حکومت سے ترقیاتی اسکیموں کے لیے کروڑوں روپے کا فنڈز مانگ لیا

Shehbaz sharif
Advertisements

لاہور: مسلم لیگ ن کے اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ سے پہلے وفاقی حکومت سے ترقیاتی اسکیموں کے لیے کروڑوں روپے کا فنڈز مانگ لیا۔

 پنجاب کے وزیراعلی کے اعتماد سے پہلے مسلم لیگ ن میں بڑی ہلچل ہے جہاں شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں لیگی ایم پی ایز نے وفاقی حکومت سے ترقیاتی اسکیموں کی مد میں کروڑوں روپے کے فنڈز طلب کیے اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

Advertisements

یگی اراکین کے تحفظات دور کرنے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی قائم کردہ وزرا کی کمیٹی نے اپنے پہلے اجلاس میں لیگی ارکان کے گلے شکوے سنے، اس دوران اراکین لیگی قیادت کے سامنے پھٹ پڑے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے اراکین نے پانچ پانچ کروڑ جبکہ جنوبی پنجاب والے لیگی ایم پی ایز نے پچیس پچیس کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیمیں مانگ لیں جس کی وزرا نے یقین دہانی کروا دی۔