ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے زنا اور اغوا کے مقدمےکے ملزم کم سن لڑکےعثمان کو باعزت بری کردیا

احمد پورشرقیہ :ماہر قانون دان حافظ مظفر کریم مغل نے کم سن لڑکے عثمان کو زنااور اغوا کے مقدمے سے باعزت بری کرانے پر پھولوں کی مالا پہنائی
Advertisements
کم سن عثمان کے خلاف ناحق مقدمہ درج کرنے والے خلاف ہرجانے کا کیس دائر کرینگے حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ
احمد پورشرقیہ: ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے کم سن لڑکے محمد عثمان کے خلاف تھانہ صدر میں درج زنا اور اغوا کے کے مقدمے کی سماعت کی ملزم کی جانب سے ماہر قانون دان حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ نے ٹھوس ثبوت اور قانونی دلائل پیش کرکے کم سن ملزم عثمان کی بےگناہی ثابت کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمے سے بری کرایا جس پر کم سن عثمان کے اہل خانہ نے ماہرقانون دان حافظ مظفر کریم مغل کا شکریہ ادا کیا اور پھولوں کی مالا پہنائی مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر ماہر قانون دان حافظ مظفر کریم مغل کاکہنا تھا کہ ناحق مقدمہ درج کرنے والے خلاف ہرجانے کا کیس دائر کرینگے
Advertisements