Advertisements

منہاج القرآن فاؤنڈیشن اور براق ایسوسی ایشن کے تعاون سے سر صادق محمد خان لائبریری کو 500 سے زائد کتابیں عطیہ

IUB_Sir Sdiq Muhammad Khan Library
Advertisements

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامراناس موقع پر منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
بہاول پو ر(پ ر)شعبہ سوشل ورک اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے منہاج القرآن فاؤنڈیشن اور براق ایسوسی ایشن کے تعاون سے سر صادق محمد خان لائبریری کو 500 سے زائد کتابیں عطیہ کی ہیں۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، اور پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمان، ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ،پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا چیئرمین شعبہ سوشل ورک اور ڈاکٹر خالد محمود سنگھیرا چیف لائبریرین بھی موجود تھے۔تقریب میں ڈاکٹر منصور شاہ، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ سوشل ورک نے اپنی کتاب سوشل ورک کی لغت بھی وائس چانسلر کو پیش کی۔

Advertisements