سسٹم شمال کی جانب بڑھ رہاہے، مرکز کے گرد ہواﺅں کی رفتار140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ
لہروں کی اونچائی 30 سے 40 فٹ ،کل کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کی ساحلی پٹی سے گزرے گا
کراچی (پی پی آئی)خطرناک سمندری طوفان ’بائپر جوائے سے پاکستان اور بھارت کے تقریباً 13 لاکھ 80 ہزار افراد کو خطرات لاحق ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق یہ سسٹم شمال کی جانب بڑھ رہاہے، اس کے مرکز کے گرد ہوائیں زیادہ سے زیادہ 140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور لہروں کی اونچائی زیادہ سے زیادہ 30 سے 40 فٹ ہے اور سمندری حالات غیر معمولی ہیں۔ طوفان 14 جون کو شمال مشرق کی جانب مڑ کر کیٹی بندر (جنوب مشرقی سندھ) اور بھارتی گجرات کے ساحل کے درمیان سے گزرے گا،’زوم ارتھ‘ کے لائیو ریڈار کے مطابق اس سسٹم کے متوقع ٹریک میں معمولی تبدیلی نمایاں ہوئی ہیں۔