مدیر احسان احمد سحر کی میزبانی میں محفل میلاد آج بعد نماز عشاء مسجد حنیفہ میں منعقد ہوگی
مولانا محمد احمد جالندھری صدارت کریں گے جب کہ علماء کرام سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے اور معروف ثناء خوان بارگاہ رسالت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی میزبانی میں میلاد مصطفی صلی اللہُ علیہ وآلہ وسلم حمد و نعت اور ذکر سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روحانی محفل آج بروز اتوار 30 اگست 16 ربیع الاول بعد نماز عشاء اُنکی والدہ مرحومہ کے نام سے منسوب مسجد حنیفہ واقع محلہ سرور شاہ نزد چوک بازار میں منعقد ہوگی جس کی صدارت انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ضلع بہاولپور کے صدر مولانا محمد احمد جالندھری کریں گے – اس روحانی محفل میں علماء کرام سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں جبکہ۔معروف ثنا خوان بارگاہ رسالت صلی اللہُ علیہ وسلم میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے تقریب کے اختتام پر شرکاء کو لنگر کو بھی پیش کیا جائے گا

