Advertisements

عثمان اویسی، خالد وارن اور اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدرکاخیرپور ڈاہا ریلیف کیمپ کا دورہ

Usman Owaisi,Khalid Warran AC Naveed Haider visit Khairpur Daha Flood Relief Camp
Advertisements

انہوں نے سیلاب زدگان کے لیے قائم کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور انچارج فلڈ ریلیف کیمپ کو ہدایت جاری کی

مشکل کی اس گھڑی میں وزیر اعظم  شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کے ساتھ کھڑے ہیں میاں محمد عثمان اویسی, ملک خالد محمود وارن

Advertisements

مبارک پور (نامہ نگار) صاحبزادہ میاں محمد عثمان اویسی، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے، سردار ملک خالد محمود وارن ایم پی اے اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور نوید حیدر نے خیرپور ڈاہا ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیلاب زدگان کے لیے قائم کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور انچارج فلڈ ریلیف کیمپ کو ہدایت جاری کی کہ متاثرین کو معیاری کھانا، بہترین طبی سہولیات اور ان کے مویشیوں کے لیے چارہ فراہم کیا جائے۔ بعدازاں وفد نے متاثرین میں کھانا بھی تقسیم کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عثمان نجیب اویسی اور سردار ملک خالد محمود بابر وارن نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں