میاں محمد عثمان اویسی اور ڈپٹی کمشنرڈاکٹر فرحان فاروق لال سوہانرا میں نئے ٹاؤن ریسکیوا سٹیشن کاافتتاح کیا
شرکائے تقریب کو ریسکیوا سٹیشنز، موٹربائیک ایمبولینس سروس، پیشنٹ ٹرانسفرسروس اور ائیر ایمبولینس سروس کی افادیت بارے آگاہ کیا گیا۔
بہاول پور:6/دسمبر : وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز و ممبر قومی اسمبلی میاں محمد عثمان اویسی اور ڈپٹی کمشنربہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے بہاول پور کے علاقہ لال سوہانرا میں نئے ٹاؤن ریسکیوا سٹیشن کاافتتاح کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور صدر،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اورعمائدین علاقہ موجود تھے۔افتتاحی تقریب میں ریسکیو 1122 کے چاق وچوبند دستہ نے معزز مہمانوں کوسلامی پیش کی۔
ممبر قومی اسمبلی میاں محمد عثمان اویسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے فلاحی اقدامات میں ریسکیو 1122 ایمبولینس سروسز، موٹربائیک سروسز کی فراہمی، ائیرایمبولینس سروس اور ٹاون ریسکیوا سٹیشنز کا قیام بڑھتی ہوئی آبادی اور دور دراز علاقوں کے افراد کے لیے بہترین تحفہ ہے۔انہوں نے لال سوہانرا اور ملحقہ آبادی کے مکینوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سروس کے ذریعہ تربیت یافتہ ریسکیورزکی مدد سے مریضوں کو ابتدائی طبی امداد اورطبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
قبل ازیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے ضلع میں موجود ریسکیوا سٹیشنز، موٹربائیک ایمبولینس سروس، پیشنٹ ٹرانسفرسروس اور ائیر ایمبولینس سروس کے ذریعے لوگوں کو فراہم کئے جانے والے ریلیف بارے بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ٹاؤن ریسکیوا سٹیشنز کے قیام سے دور دراز علاقوں کے مکینوں کو بروقت رسپانس کے ذریعے ایمرجنسی سروسزکی سہولیات میسرآئیں گی۔اس موقع پر ریسکیو 1122 کی جانب سے سیفٹی آلات کا سٹال لگایا گیا اور شرکاء کو ریسکیو سیفٹی آلات بارے آگاہ کیا گیا۔