Advertisements

میاں عثمان نجیب اویسی کا قومی اسمبلی اور خالد محمود وارن کا پنجاب اسمبلی میں احمدپور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کا مطالبہ

Mian Usman Najeeb Owaisi MNA
Advertisements

تحصیل احمد پور شرقیہ والیان ریاست بہاولپور کا مسکن رہی جنہوں نے  قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں شاندار تاریخی کردار ادا کیا وزیر اعظم کے انتخابی وعدے پر عمل درآمد کیا جائے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے

سردار ملک خالد محمود وارن نے پنجاب اسمبلی کے سیشن میں سرائیکی زبان میں تقریر کرتے ہوئے احمدپور شرقیہ اور چولستان کو ضلع کا درجہ دینے کے مطالبات پیش کیے

Advertisements

اسلام آباد + لاہور (خصوصی رپورٹ )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں عثمان نجیب اویسی ایم این اے اور مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی سردار ملک خالد محمود وارن نے بالترتیب قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں تحصیل احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کے مطالبات پیش کر دیے- تفصیلات کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری  برائے ریلوے میاں عثمان نجیب اویسی نے قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل احمد پور شرقیہ کی تاریخی حیثیت پر  روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ نوابان بہاولپور کا مسکن رہا ہے جنہوں نے قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے لیے شاندار  خدمات سرانجام  دیں  لہذا اس تحصیل کی تاریخی حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت فی الفور تحصیل احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دے کر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا  انتخابی مہم کے دوران احمدپور شرقیہ کے جلسہ عام میں کیا گیا وعدہ پورا کر ے

دوسری طرف مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار ملک خالد محمود وارن نے پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں تحصیل احمد پور شرقیہ اور چولستان کو ضلع کا درجہ دینے کے مطالبات پیش کیے اُنہوں نے سرائیکی زبان میں اسمبلی کے سیشن میں اظہار خیال کیا جسکی صدارت ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کر رہے تھے