میاں عثمان نجیب اویسی کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان کے اعزاز میں افطار ڈنر

میاں نجیب الدین اویسی، اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے بورڈ آف ریونیوپنجاب میاں محمد شعیب اویسی نے آنے والے معزز مہمانوں کا استقبال کیا
مبارک پور (نامہ نگار )وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے میاں محمد عثمان نجیب اویسی نے اپنی اقامت گاہ خانقاہ شریف پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور اسد سرفرازخان کے پروموٹ ہونے کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔سابق ایم این اے میاں نجیب الدین اویسی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے بورڈ آف ریونیوپنجاب میاں محمد شعیب اویسی نے آنے والے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔افطار ڈنر میں آنے والے معزز مہمانوں میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ، میاں خالد صابری اویسی، میاں محمد شہزاد اویسی، میاں محمد حسان اویسی، میاں سلطان احمد اویسی، ڈپٹی کمشنربہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق, ایڈیشنل کمشنر ریونیو بہاولپور امیر تیمور,سی ای او ہیلتھ بہاولپور ڈاکٹر عامر بشیر، سی ای او ایجوکیشن بہاولپورتوکل حسین، آر ایم سوئی گیس ملک بشیر اعوان،ایس ای میپکو محمد ثاقب، ایکسیئن میپکوعبدالرؤف سنگھیڑا، ایکسیئن میپکو سبحان علی سومرو، ایکسیئن میپکوممتاز، اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدرقراۃ العین،ڈی ایف اوعمران ستار، ڈی ایف اوعابد کوکب،ایکسیئن اریگیشن جام عمران،ایکسیئن اریگیشن عبدالقیوم قدومی، منصور ممتاز خان بلوچ، اصغر عباسی، سید ایاز شاہ،ملک عتیق الرحمن مسن، فرخ سلیم، ملک شاہد کلیار، عرفان بلوچ و دیگر نے شرکت کی