Advertisements

میاں عثمان نجیب اویسی کی کم عمری میں فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی

"Mian Usman Najeeb Awaisi returns home after performing Hajj at a young age."
Advertisements

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے کا انٹرچینج جھانگڑہ شرقی، ہتھیجی، مبارک پور اور خانقاہ شریف میں ان کا پرتپاک استقبال کیا  گیا۔ ‬


  مبارک پور (نامہ نگار) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے  میاں عثمان نجیب اویسی نے کم عمری میں فریضۂ حج ادا کرکے عظیم مذہبی سعادت حاصل کر لی۔ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر انٹرچینج جھانگڑہ شرقی، ہتھیجی، مبارک پور اور خانقاہ شریف میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر اہلِ علاقہ، معزز شخصیات، دوست احباب اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے  میاں عثمان نجیب اویسی کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ استقبال کے دوران ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ شرکاء نے پھولوں کے ہار پہنا کر اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔

Advertisements

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  میاں عثمان نجیب اویسی نے کہا کہ حج اسلام کا ایک عظیم رکن ہے جو انسان کو صبر، برداشت، اخوت، ایثار اور اللہ تعالیٰ کی مکمل اطاعت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین میں انہوں نے امتِ مسلمہ کی فلاح، پاکستان کی ترقی، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ استقبالیہ تقریب میں حاجی رحیم بخش ایڈووکیٹ، چوہدری محمد شریف، فراز حیدر خان، ملازم حسین بلوچ، خواجہ نوید، ملک فیض الرحمن لودھرا، راؤ محمد صادق، راؤ ادریس، راؤ جاوید، راؤ عقیل، الطاف حسین تھیم،راو اقبال ،راو سہیل عالم ،فیاض بلوچ، اصغر بلوچ، خواجہ ساجد، سلیم خان بلوچ، محمد اکرم گھلو اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ مقررین نے  میاں عثمان نجیب اویسی کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔