عباسی خاندان نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا صاحبزادہ محمد عثمان عباسی

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی میاں عثمان داؤد عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ علاقہ میں شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ اور آج بھی علاقہ کے عوام کی بہتر ی کے لئے کوشاں ہے۔ سابق سٹی ناظم اعجاز خان بلوچ، کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے۔ا س مو قع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے و امید وار صوبائی اسمبلی تحریک انصاف حلقہ پی پی 249صاحبزدہ میاں گزین عباسی نے کہا کہ ہمارے مخالفین نے اپنے دور میں صرف خالی نعرے لگائے ۔ جبکہ میں نے اپنے چار سالہ دور میں حلقہ میں اربوں روپے کے جو ترقیاتی کام کرائے ہیں۔ وہ سب کو نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان اس وقت ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں پی ڈی ایم کی تیرہ جماعتیں مل کر بھی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتیں ۔ اس مو قع پر صدر فرٹیلائزر یونین حاجی عبدالعزیز قریشی، مہر مشتا ق احمد ایڈووکیٹ، مہر شوکت یار ایڈووکیٹ ، جاوید افضل، محمد ارشد بھٹی ، منصور اقبال قریشی، مہر ممتاز احمد بھی موجود تھے۔