ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا کنونئیرکمیٹی و ایم پی اے میاں محمد شعیب اویسی اجلاس کی صدارت میں اجلاس

Mian Shoaib Owiasi MPA chairs district coordination committee meeting

اراکین اسمبلی میاں ریاض حسین پیرزادہ،ملک محمد اقبال چنڑ، سمیع حسن گیلانی،شیخ حسن عسکری،ملک ظہیر اقبال چنڑ،خالد محمود وارن، ڈاکٹر رانا محمد طارق خان،سید عامر علی شاہ،، ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ اور دیگر افسران موجود تھے

اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2023ء-2024ء کے تحت 193 ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں جن کاتخمینہ لاگت 78 بلین روپے ہے


بہاول پور:25/ مئی(پریس ریلیز )ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا. اجلاس کی صدارت کنونئیرکمیٹی و ایم پی اے میاں محمد شعیب اویسی نے کی۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی میاں ریاض حسین پیرزادہ،ملک محمد اقبال چنڑ، سمیع حسن گیلانی،شیخ حسن عسکری،ملک ظہیر اقبال چنڑ،خالد محمود وارن، ڈاکٹر رانا محمد طارق خان،سید عامر علی شاہ، اراکین اسمبلی کے نمائندگان، ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ،ایس پی انویسٹیگیشن غلام مھتدیٰ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد سرور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر سمیرا ربانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر, ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فیصل شہزاد،اسسٹنٹ کمشنرز،تعمیراتی محکموں کے افسران اور دیگر محکمہ جات کے افسران موجود تھے.اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2023ء-2024ء کے تحت 193  ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں جن کاتخمینہ لاگت 78 بلین روپے ہے. اس موقع پر بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2023ء-2024ء کے تحت ترقیاتی سکیموں کے لیے جون 2023ء تک  27 بلین روپے کے فنڈز استعمال کئے گئے ہیں. مالی سال  2023 -2024 کے دوران 7.4 بلین روپے جاری کئے گئے جنمیں سے 5.5 بلین روپے کے فنڈذ استعمال کئے گئے ہیں.اجلاس میں ضلع بھر میں مختلف محکمہ جات کی جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا. اراکین اسمبلی نے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائیں.ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں تاخیر نہ برتی جائے متعلقہ افسران موقع پر جا کر ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کریں. کنوینئر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی و ایم پی اے میاں محمد شعیب اویسی نے کہا کہ ضلع بھر میں تجاوزات کا خاتمہ کے لئے مؤثر انداز میں کام کیا جائے تاکہ لوگوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا نہ ہو۔اجلاس میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا. اس موقع پر کہا گیا کہ جرائم کے خاتمے اور شہریوں میں احساس تحفظ اجاگر کر نے کیلئے پولیس پکٹس فنکشنل کی جائیں اور پولیس پٹرولنگ میں مزید بہتری لائی جائے. منشیات فروشی اور منشیات کے استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے.

مزید پڑھیں