Advertisements

میاں محمد شعیب اویسی کی ملک سرفراز ناظم اعوان کو بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپور کا صدر بننے پر مبارکباد

Mian Muhammad Shoaib Owisi MPA;
Advertisements

ملک سرفراز ناظم اعوان کے صدر بننے سے بہاولپور کی انڈسٹری اورسمال تاجروں کے مسائل حل ہونگے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب


سمہ سٹہ(نامہ نگار ) ایم پی اےمیاں محمد شعیب اویسی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ملک سرفراز ناظم اعوان کو بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ  انڈسٹری بہاولپور کا صدر بننے پران کو ان کے آفس بہاولپور چیمبر آف کامرس انڈسٹری جاکرپھولوں کا گلدستہ پیش کرکے مبارکباد دی اس موقع پرسابق صدر چیمبرکامرس و نومنتخب ایگزیکٹیو ممبر چیمبرجاوید اقبال چوہدری، سابق سینئر نائب صدر چیمبر الیاس احمد، سابق نائب صدر غلام فرید، علی اکبر عباسی ویگرموجود تھے ممبر صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب صاحبزادہ میاں محمد شعیب اویسی نے نومنتخب صدر بہاولپور چیمبر آف کامرس انڈسٹری ملک سرفراز ناظم اعوان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک سرفراز ناظم اعوان کے صدر بننے سے بہاولپور کی انڈسٹری اورسمال تاجروں کے مسائل حل ہونگے اور امید کرتے ہیں کہ ملک سرفراز ناظم ایک اچھی شہرت اوراچھی کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ بہاولپور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے فورم سے تاجروں کو درپیش مسائل کو حل کرائیں گے اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس انڈسٹری ملک محمد سرفراز ناظم اعوان نے ایم پی اے صاحبزادہ میاں محمد شعیب اویسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عہدہ صدارت کے لیے جو ذمہ داری مجھ پر عائد کی گئی ہے میں اسے پوری ذمہ داری اور مکمل فرض شناسی سے پورا کروں گااور چیمبر کے تمام معاملات کسی بھی تفریق کے بغیر باہمی مشاورت وچیمبر کے تمام سینئرز کی رضا مندی سے حل کیے جائیں گے اور اراکین چیمبر کی جانب سے دی جانے والی مثبت و جامع تجاویز پر عمل کیا جائے گا۔

Advertisements