سابق سٹی ناظم فور میاں رشید جاوید کا ضلعی نظامت کے امیدوار پرنس بہاول عباسی کی بھر پور حمایت کا اعلان

ہم پہلے بھی پرنس بہاول خان عباسی کے ساتھ تھے آئندہ بھی انکے ساتھ دیں گے تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں
پرنس بہاول عباسی پی ٹی آئی حکومت سے ترقیاتی فنڈز لے کر علاقہ کی پسماندگی دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے‘ میاں رشید جاوید ایڈووکیٹ
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) سابق سٹی نا ظم میاں رشید جاوید ایڈووکیٹ نے پرنس بہاول عباسی کی جانب سے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اپنے ایک تحریری بیان میں انہوں نے کہا کہ پرنس بہاول خان عباسی اپنے عظیم اسلاف کی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے علاقہ کے عوام کی خدمت کرنے کا عزم کئے ہوئے ہیں تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کئے ہیں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہر ضلع کو صوبائی حکومت نے علیحدہ ترقیاتی پیکیج دیا ہے جس کے تحت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں میاں رشید جاوید نے توقع ظاہر کی کہ پرنس بہاول عباسی پی ٹی آئی حکومت سے ترقیاتی فنڈز مختص کرا کے علاقہ کی پسماندگی دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے اُنہوں نے کہا کہ ہم کل بھی پرنس بہاول عباسی کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی اُن کا ساتھ دیں گے میاں رشید جاوید نے ضلع ناظم کے امیدوار کے طور پر پرنس بہاول عباسی کی بھر پور حما یت کا اعلان کیا