میاں رشید جاوید ایڈووکیٹ کی کراچی میں تیسری مرتبہ کامیاب ہارٹ سرجری
Advertisements
ڈاکٹرز نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اُن کے دل میں نئی ڈیوائس ڈال دی
کراچی (خصوصی رپورٹ) سابق سٹی ناظم نور میاں رشید جاوید ایڈووکیٹ کی نیشنل کارڈیالوجی ہسپتال کراچی میں تیسری مرتبہ کامیاب ہارٹ سرجری ہوگئی۔ ڈاکٹرز نے اُن کے دل میں نئی ڈیوائس ڈال دی ہے۔ جس کے بعد وہ تیزی سے روبصحت ہیں۔ میاں رشید جاوید کے دل کو دوسری مرتبہ ڈیوائس کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ اُنہیں گذشتہ روز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ تاہم وہ چار روز تک کراچی میں انڈر آبزرویشن رہیں گے جس کے بعد اُنہیں سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
Advertisements