مرکزی انجمن تاجران کے سابق صدر معروف کاروباری و سیاسی شخصیت میاں محمد یونس انتقال کر گئے
نماز جنازہ آج بروز بدھ صبح نو بجے مرکزی عیدگاہ محمود پارک میں ادا کی جائے گی،ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کا اظہار رنج و غم
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ پڑھی اور سنی جائے گی کہ مرکزی انجمن تاجران احمد پور شرقیہ اور سٹی مسلم لیگ ن کے سابق صدر اور مارکیٹ کمیٹی احمد پور شرقیہ کے سابق چیئرمین میاں محمد یونس انتقال کر گئے انا للہ وانا الیہ راجعون، میاں محمد یونس کافی عرصے سے علیل ہونے کے باعث ویل چیئر پر تھے – ان کا شمار شہر کی سرکردہ مرنجان مرنج ،اور نامور کاروباری شخصیات میں ہوتا تھا،ل- میاں محمد یونس کی نماز جنازہ آج بروز بدھ صبح نو بجے مرکزی عیدگاہ احمد پور شرقیہ میں ادا کی جائے گی- ادارہ نوائے احمد پور شرقیہ نے میاں محمد یونس کے انتقال پر انکے صاحبزادوں میاں فہیم یونس، میاں ندیم یونس اور میاں رضوان یونس کے علاوہ سوگوار خاندان کے دیگر افراد کے غم میں برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی میاں محمد یونس مرحوم کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور اُنہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے آمین

