سابق پاکستانی سفیر شہزادہ ہارون الرشید عباسی مرحوم کے چھوٹے صاحبزادے میاں ہارون احمد عباسی انتقال کرگئے

صادق گڑھ پیلس میں نماز جنازہ ادا کی گئی پرنس بہاول عباس عباسی, صاحبزادہ محمد عثمان عباسی اور میاں گزین عباسی سمیت خاندان عباسیہ کی سرکردہ شخصیات کی شرکت
ڈیرہ نواب صاحب :اٹلی اور تیونس میں سابق پاکستانی سفیر شہزادہ ہارون الرشید عباسی مرحوم کے چھوٹے صاحبزادے میاں ہارون احمد عباسی کی نماز جنازہ صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب کے لان میں ادا کی گئی جس میں پرنس
بہاول عباس, عباسی صاحبزادہ محمد عثمان عباسی اور صاحبزادہ محمد گزین عباسی کے علاوہ خاندان عباسیہ کی دیگر شخصیات اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی
خیال رہے کہ صاحبزادہ ہارون احمد عباسی اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے- مرحوم کی والدہ شہزادی کیتھرین عباسی اور ہمشیرہ صاحبزادی نسیم عباسی ان کے جسد خاکی کو
ڈیرہ نواب صاحب لائی تھی جہاں صاحبزادہ محمد عثمان عباسی کی اقامت گاہ پر ان کی میت کو غسل دیا گیا اور صادق گڑھ پیلس میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میاں ہارون احمد عباسی کودیر اور کے شاہی
قبرستان میں دفن کردیاگیا
: یاد رہے کہ میاں ہارون احمد عباسی کے بڑے بھائی صاحبزادہ عزیز الرشید عباسی اور ان کی چھوٹی ہمشیرہ صاحبزادی نسرین عباسی ان دنوں ملک سے باہر مقیم ہیں ان کی آمد کے بعد میاں ہارون احمد عباسی کی قل خوانی کا اعلان کیا جائے گا